دریائے نیل میں روایتی ڈریگن بوٹ مقابلے

   

قاہرہ۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) چین کے نئے قمری سال کی مناسبت سے مصر میں دریائے نیل پر اس سال بھی روایتی ڈریگن بوٹ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں کشتیوں کی انوکھی دوڑ کا مقابلہ رکھا گیا جس میں مصر ، چین،فلپائن،امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک کی 24 ٹیموں پر مشتمل 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔2روزہ ڈریگن بوٹ ریس میں کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مقابلے میں مصر اور فلپائن کی ٹیموں نے فتح اپنے نام کی۔