کرشنا اور گوداوری میں حصہ داری، ٹریبونل کی سماعت میں شخصی طور پر شرکت کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے کرشنا آبی تنازعہ کے معاملہ میں کرشنا ٹریبونل میں تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والی لیگل ٹیم کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم میں تلنگانہ کی حصہ داری کے لئے کرشنا واٹر ڈسپیوٹ ٹریبونل میں نمائندگی کے لئے لیگل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے لیگل ٹیم اور محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور ٹریبونل میں مؤثر نمائندگی کے لئے حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اتم کمار ریڈی نے کہاکہ جب کبھی بھی کرشنا واٹر ڈسپیوٹ ٹریبونل میں کرشنا اور گوداوری کے پانی کے مسئلہ پر سماعت ہوگی وہ شخصی طور پر شرکت کریں گے۔ سینئر ایڈوکیٹس، لیگل کنسلٹنٹس اور محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ عہدیداروں نے ٹریبونل میں تلنگانہ کے موقف کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ وکلاء نے اتم کمار ریڈی کو بتایا کہ ٹریبونل کی 2 روزہ سماعت کے دوران تلنگانہ کی آبی حصہ داری پر تفصیلی پریزنٹیشن دیا گیا ہے۔ ٹریبونل میں 15 تا 17 اپریل 3 روزہ سماعت مقرر ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہاکہ کرشنا اور گوداوری دریاؤں کے پانی میں تلنگانہ کے حقوق کا بہرحال تحفظ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ سابق بی آر ایس حکومت آبی حصہ داری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ حکومت نے مضبوط لیگل ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ ٹریبونل میں مؤثر نمائندگی رہے۔ اُنھوں نے کہاکہ آندھراپردیش کی جانب سے دریائے کرشنا کے پانی کے اضافی حصول اور نئے پراجکٹس کے قیام کو روکنے میں سابق بی آر ایس حکومت ناکام ہوچکی ہے۔1
کرکٹ پر سٹہ بازی، تین افراد گرفتار
حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) ساؤتھ ایسٹ ٹاسک فورس اور منگل ہاٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ پر سٹہ کھیلنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وکی سنگھ 38 سالہ ساکن دھول پیٹ، بی سندیپ 28 سالہ ساکن گوشہ محل اور وی راکیش 39 سالہ دھول پیٹ کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ چار ہزار چار سو روپئے، 6 سیل فونس، ٹی وی جملہ مالیت تین لاکھ روپئے کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اصل سٹہ باز شیلندر ساکن ٹاملناڈو انھیں لائن نمبرس کے ذریعہ سٹہ آئی پی ایل 2025 ء میں شامل کرلیا۔ منگل ہاٹ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ش