دریائے گوداوری کے پانی کا استعمال 17 مئی کو چیف منسٹر کا اجلاس

   

حیدرآباد ۔15۔ مئی(سیاست نیوز) ریاست میں مجوزہ مانسون سیزن کے دوران گوداوری کے پانی کے استعمال کا ایکشن پلان تیار کرنے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے 17 مئی کو خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں گوداوری آبکاری علاقہ کے وزراء اور عہدیدار شرکت کریں گے ۔ مجوزہ مانسون میں گوداوری سے پانی کی اجرائی ایس آر ایس پی پراجکٹ سے منتقلی اور ذخائر آب میں پانی چھوڑنے جیسے امور کا جائزہ لیا جائیگا ۔ ریاستی وزراء پرشانت ریڈی ، اندرا کرن ریڈی ، ای راجندر ، کے ٹی راما راؤ ، کے ایشور ، جی کملاکر ، ای دیاکر راؤ ، شریمتی ستیاوتی راتھوڑ اور جگدیش ریڈی شرکت کرینگے ۔ پرنسپل سکریٹری رجت کمار ، سی ایم آفس سکریٹری سمیتا سبھروال ، انجنیئرنگ چیف مرلی دھر ، ایس آر ایس پی چیف انجنیئر شنکر ، کالیشورم کے چیف انجنیئر وینکٹیشورلو اور محکمہ آبپاشی کے عہدیدار شرکت کریں گے ۔