حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ لال دروازہ میں ایک ہائی اسکول اس وقت جانچ پڑتال کی زد میں آیا جب دسویں جماعت کے 12 طلباء کو مبینہ طور پر اسکول فیس ادا نہ کرنے پر گھر بھیج دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں طلباء کو دکھایا گیا ہیکہ انہیں فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے اسکول کے احاطے سے نکلنے کو کہا گیا ہے۔ ایک طالب علم نے کہا کہ فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکول انتظامیہ انہیں گھر بھیج دیا ہے۔ 180 طلباء میں سے 12 بچوں کو گھر روانہ کردیا گیا۔ والدین نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام اس اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کریں۔ ابھی تک اسکول کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ ش