دسویں جماعت کے طالب علم کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ مادھاپور میں دسویں جماعت کے طالب علم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ طالب علم پلاش بیدی جو 10 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ مادھاپور علاقہ کے ساکن وکاس بیدی کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس خاندان کا تعلق ریاست ہریانہ سے بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا کل عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔