حیدرآباد ۔ /19 ڈسمبر (سیاست نیوز)شاد نگر میں حالیہ گیانگ ریپ اور مرڈر کیس کے 4 مشتبہ ملزمین کو انکاونٹر میں ہلاک کئے جانے کے خلاف ان کے فیملی ممبرس نے آج سپریم کور ٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی ہے ۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ انکاونٹر کی کوئی آزاد ایجنسی جیسے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے یہ بھی استدعا کی کہ تحقیقات سپریم کور ٹ کے مقررہ کمیشن کی نگرانی میں کی جائے ۔ اور مزید کہا کہ خاطی پولیس ملازمین کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔