چینائی ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر کو آج یہاں بم کی جھوٹی دھمکی وصول ہوئی ۔ ٹاملناڈو کی اصل اپوزیشن ڈی ایم کے پارٹی کے دفتر انا اریولایم کی پولیس نے اچھی طرح تلاشی لی ۔ پولیس آفیسر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ بلا شبہ جھوٹا فون کال ہے ۔ اسنیفر ڈاگ کو بھی استعمال کیا گیا لیکن کچھ بھی مشتبہ شئے دستیاب نہیں ہوئی ۔ فون کالر کی شناخت کی جارہی ہے ۔
دوسرے سہ ماہی کی شرح جی ڈی پی
٭ ہندوستان کی مختلف ایجنسیوں نے دوسرے سہ ماہی کیلئے جی ڈی پی کی مختلف شرحوں کی پیش قیاسی کی ہے۔ اپریل۔جون کی مدت میں جی ڈی پی 5 فیصد کی شرح پر آگے بڑھی جو 6 سال سے زائد کے عرصہ میں نچلی شرح ہے، ایس بی آئی کے مطابق آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، 2012 ء میں جی ڈی پی کی نئی کسوٹی کے بعد سے اقل ترین شرح ہوگی۔