نئی دہلی۔ رام لیلا میدان میں آج یعنی 6جنوری کو منعقد ہونے والی بھیم مہاسنگم وجئے سنکلپ ریالی کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 5000کے جی سمرستا کھچڑی تیار کی ہے۔ تین لاکھ دلت گھر والوں سے کھچڑی کے لئے دل اور چاول اکٹھا کیاگیاہے۔
بی جے پی صدر امیت شاہ دہلی میں پارٹی سے جڑے دلت سماج لوگوں سے اپنی وابستگی کے اظہار کرنے کے لئے منعقد کی گئی اس ریالی سے خطاب کریں گے۔ تقریب کے لئے کھچڑی ایک بڑی لگن میں تیار کی گئی ہے۔
دہلی بی جے پی کے ایس سی مورچہ صدر موہن لال گیہارا نے کہاکہ ’’ خاص طور پر تیار کئے گئے لگن کی چوڑائی بیس فٹ ہے جبکہ گہرائی چھ فٹ پر مشتمل ہے‘ جس کا استعمال کھچڑی کی تیاری کے لئے کیاگیاہے‘‘۔
5000 kg 'Khichdi' being cooked for BJP's 'Bhim Mahasangam Vijay Sankalp' rally in Delhi's Ram Leela Maidan later today. The rice and lentils have been collected from Dalit households. pic.twitter.com/PQloYm9wAy
— ANI (@ANI) January 6, 2019
جمعہ کے روز دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے کہاکہ پارٹی کے تجویز ہے کہ مختلف پسماندہ طبقات کا جمع کیاجائے جو کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے ستائے ہوئے ہیں۔
تیواری نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ مذکورہ سمراستا کھچڑی لوگوں کو اچھابنانے کے لئے مضبط انرجی تیار کرتی ہے‘ مگر یہ عام آدمی پارٹی اور کانگرس کو بے نقاب کرے گی‘‘پانچ ہزار کے جی کی کھچڑی تیار کرکے بی جے پی کا مقصد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانا ہے۔
سب سے بڑی کھچڑی کا ریکارڈ مایہ ناز شیف سنجیو کپور اور وزرات برائے فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری کا ہے جنھوں نے نومبر2017کے دوران دہلی میں منعقد ورلڈ فوڈ فیسٹول کے دوران یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔آج کی کھچڑی تیار کرنے کے ناگپور کے شیف وشنو منوہر کو مدعوکیاگیاتھا۔
منوج تیواری نے کہاکہ ’’ بڑی لگن میں تین ہزار کے جی کھچڑی تیارکرنے کا عالمی ریکارڈ ناگپور کے شیف وشنو منوہر کے نام ہے۔
یہی شخص نیا ریکارڈ رام لیلا میدان ریالی کے دوران تیار کی جانے والی کھچڑی کے لئے بنایا گیں‘‘۔
مذکورہ پروگرام کو بی جے پی کے ایس سی مورچہ نے منعقد کیاہے۔یس سی مورچہ کے کارکنوں نے دلت سماج کے لوگوں سے کھچڑی کی تیاری کے لئے چاول او ردال اکٹھا کرنے کے دوران مودی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیمات پر مشتمل چودہ لاکھ پمفلٹ بھی عوام کے درمیان تقسیم کئے ہیں