دلت بندھو اسکیم سے استفادہ کرکے معاشی ترقی حاصل کریں

   

کرانہ و جنرل اسٹور کا ایڈیشنل کلکٹر کے ہاتھوں افتتاح
کریم نگر :دلت بندھو اسکیم کے تحت فراہم کردہ رقم سے قائم کردہ کرانہ و جنرل اسٹور کے ذریعہ معاشی ترقی حاصل کریں۔ ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال کا بیان۔ ویناونکا منڈل سری راما پیٹا کے امبالا منما و انجیا نامی جوڑے نے دلت بندھو اسکیم کے تحت فراہم کردہ رقم سے کریم نگر دھوبی واڑہ میں سری لکشمی کرانہ و جنرل اسٹور کا قیام عمل میں لایا جس کا ضلع ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال کے ہاتھوں بروز چہارشنبہ افتتاح انجام دیا گیا۔ اس موقع پر گریما اگروال نے کہا کہ دلت بندھو اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے دلت خاندان نفع بخش یونٹوں کا انتخاب کریں اور معاشی طور پر ترقی حاصل کریں۔ اس موقع پر امبالا وینما کے افراد خاندان و کالونی کے افراد نے شرکت کی۔