تلنگانہ ملک کی پاور فل ریاست جبکہ گجرات میں پاور ہالی ڈے ، وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کا دعویٰ
حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ سارے ملک میں پاور فل اسٹیٹ ہے جہاں پاور ہالی ڈے نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں پاور ہالی ڈے کا دعوی کیا ۔ مستقبل میں سماج کے تمام طبقات کیلئے دلت بندھو طرز کی اسکیمات متعارف کرانے کا اعلان کیا ۔ پٹن چیرو میں انہوں نے دلت بندھو پراجکٹ کے تحت 100 یونٹس استفاد کنندگان میں تقسیم کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جی مہیپال ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ اس مرتبہ بجٹ میں دلت بندھو اسکیم کیلئے 17800 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ ریاست میں 2 لاکھ افراد کو دلت بندھو اسکیم سے فائدہ پہونچایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایندھن کی قیمتوں پر یومیہ نظرثانی کر رہی ہے ۔ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے اور سبسیڈیز کو گھٹا دیا جارہا ہے ۔ صرف انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا ۔ انتخابی عمل مکمل ہوتے ہی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے غریب اور متوسط طبقہ پر مالی بوجھ عائد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نیبی جے پی اور مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عوامی مفادات کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ہفتہ میں ایک دن صنعتوں کو پاور ہالی ڈے دینے کا دعوی کیا اور کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل 2014 میں تلنگانہ میں صرف 7778 میگاواٹ برقی کی پیداوار ہوتی تھی جو اب برھ کر 17305 میگاواٹ برقی پیدا ہو رہی ہے ۔ عنقریب یادادری پاور پلانٹ سے مزید 4000 میگاواٹ برقی پیدا ہوگی ۔ آئندہ چھ ماہ بعد این ٹی پی سی سے مزید 1600 میگاواٹ برقی کی پیداوار دستیاب ہوجائیگی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ماہ مارچ میں 1200 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے برقی خریدی گئی ہے ۔ 20 روپئے میں فی یونٹخریدکر عوام کو سربراہ کیا جارہا ہے ۔ ملک بھر میں برقی کٹوتی ہے مگر تلنگانہ برقی سے منور ہوچکا ہے ۔ ن