لکھیم پور کھیری
لکھیم پورکھیری: اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ایس سی سماج سے تعلق رکھنے والی دو نابالغ سگی بہنوں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے چار نامزد سمیت 6ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔لکھیم پور کھری کے ایس پی سنجیو سمن نے جمعرات کو بتایا کہ ضلع کے نگھاسن کوتوالی علاقے میں لال پور گاؤں کے تمولن پروا مزرعہ میں دونوں بہنوں کی لاشیں ایک کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھیں۔ایس پی نے بتایا کہ چاروں نامزد ملزمین کوگذشتہ رات گرفتار کر نے کے بعد دو دیگر کو آج صبح پولیس مڈھ بھیڑ میں گرفتارکرلیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں بہنوں کی ملزمین سے دوستی تھی۔ ان کی شناخت جنیدعزرائیل، سہیل ولد اسلام الدین،حفیظ الرحمان ولد عزیز الرحمان، عارف عرف چھوٹو ولد احمد حسین، کریم الدین عرف ڈی ڈی ولد کلیم الدین اور چھوٹو ولد چیترام گوتم کے طور پر ہوئی ہے ۔ جنید کو آج صبح مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔جنید کے پیر میں گولی لگی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پڑوسی چھوٹی نے دونوں لڑکیوں کو کچھ وقت پہلے لال پور باشندہ جنید، سہیل اور حفیظ الرحمان سے ملاقات کرائی تھی۔