مزدور جہدکار شیو کمار جس کا تعلق دلت لیبر جہدکار نودیپ کور سے ہے کو ان کے خلاف درج تمام تینوں مقدمات میں سونی پت ضلع(ہریانہ) کی ایک مقامی عدالت نے ضمانت دیدی ہے۔
دو معاملات میں چہارشنبہ(03مارچ) کو عدالت نے ضمانت منظوری کردی تھی جبکہ تیسرے معاملے میں آج 4مارچ کو ضمانت دی گئی ہے۔
شیوکمار مزدور ادھیکار سنگھٹن کے صدر ہیں اور 16جنوری کو نودیپ کور کی گرفتاری کے کچھ دنوں بعدحراست میں لئے گئے تھے۔
شیوکمار او رنودیپ کور کی گرفتاری اس وقت عمل میں ائی تھی جب 12جنوری کے روز سونی پت کے کنڈالی صنعتی علاقے میں فیکٹری ورکرس کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے خلاف کیاجانے والا احتجاج پرتشدد ہوگیاتھا۔
پولیس نے 12جنوری کے واقعہ کے ضمن میں درج تین ایف ائی آروں میں دونوں کا نام شامل تھا‘ جس میں اقدام قتل‘ چوری اور جبری وصولی کے دفعات بھی لگائے گئے تھے۔
نودیپ کور کو ان تینوں معاملات میں ایک مرتبہ ضمانت مل جانے کے بعد کمار کے وکیل جتیندر کمار عدالت میں پیش ہوکر ان کی ضمانت کی عارضی دائر کی تھی۔
مذکورہ پنجاب او رہریانہ ہائی کورٹ نے 26فبروری کے روز دلت لیبر جہدکار نودیپ کور کے خلاف درج تیسری ایف ائی آر میں ضمانت منظوری کی تھی۔ جسٹس اویناش جھنگان کی بنچ نے ان کے معاملے میں درج ایک سوموٹو اور ضمانت کی درخواست پر سنوائی کرتے ہوئے ضمانت دی ہے۔
تاہم ان کی غیر قانونی تحویل کے الزامات کے ضمن میں سنوائی مذکورہ عدالت جاری رکھے گی۔ بنچ کے مشاہدے میں انے والی اہم بات یہ ہے کہ ”یہ کہنا درست ہوگا کہ پرامن احتجاج کو ایک پتلی لکیر کے تحت منقطع کیاگیاہے۔
اس قطار کو عبور کرنے کی وجہہ سے احتجاج کا رنگ بدل گیاہے۔آیا پرامن احتجاج کی لائن کومبینہ واقعہ کے طور پر عبور کیاگیا ہے یا نہیں اس پر سنوائی سماعت کا موضوع ہوگا“