دلہا پولنگ بوتھ پہنچ گیا ، ووٹنگ کو ترجیح

,

   

٭ دہلی اسمبلی الیکشن کے دوران ہفتہ کو دلچسپ اور حوصلہ افزاء واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک دولہا شادی کے کپڑوں میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچا ۔ شکار پور کے ایم سی ڈی پرائمری اسکول میں دولہے نے اپنی فیملی کے ساتھ ووٹ ڈالا ۔ اس نے کہا کہ ووٹنگ اہم ہے ۔ شادی کیلئے توقف کیا جاسکتا ہے لیکن رائے دہی کو روکا نہیں جاسکتا۔ یہ دولہا اس کی فیملی ان ووٹروں کیلئے اچھی مثال ہے جو تن آسانی کے سبب ووٹ نہیں ڈالتے۔