دلیپ کمار کی اداکارانہ میراث کو سلام!

   

٭ افسانوی اداکار دلیپ کمار کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں نہ صرف فلمی صنعت بلکہ ہر گوشہ سے مبارکبادی حاصل ہوئی ہے۔ہر کسی نے ان کی اداکاری پر ناز اور فخر کا احساس ظاہر کیا ہے ۔ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار نے جس طرح سمجھ بوجھ اور تحمل کے ساتھ کردار ادا کئے، اسے کسی نے بھی مات نہیں دی ہے۔ کنگنا کی بہن رنگولی نے بھی دلیپ کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں ایکٹنگ کا مخصوص طریقہ متعارف کرایا جبکہ لوگ عام طور پر بڑی آواز میں اسٹیج ایکٹنگ کے ہی عادی تھے۔ ہم دلیپ کمار کی اداکارانہ میراث کو سلام کرتے ہیں۔