دلیپ کمار کی بہن سعیدہ خان کا انتقال

   

ممبئی : مرحوم اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی چھوٹی بہن سعیدہ خان انتقال کر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعیدہ خان کافی عرصے سے علیل تھیں۔ انہوں نے 24 ستمبر کو آخری سانس لی سعیدہ خان محبوب خان کی بہو تھیں۔سعیدہ خان کے خاندان کے ایک قریبی فرد نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ سعیدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ انہوں نے باندرہ کے اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ واضح رہے کہ سعیدہ خان نے معروف فلم ڈائریکٹر محبوب خان کے بیٹے اقبال خان سے شادی کی۔اقبال بھی فلم انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں۔ان کی تدفین کے بارے میں خاندانی ذرائع نے کوئی اطلاع نہیں دی۔