دمشق حملہ کے جواب میں ایران کے پاس صرف ’بْرے آپشن‘ ہی رہ گئے ہیں: تجزیہ کار

   

تہران :ایران نے دمشق میں اپنے قونصل خانے پر کیے گئے حالیہ فضائی حملہ کا الزام اسرائیل پر لگاتے ہوئے اسے سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، جس سے یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں تنازعہ مزید پھیل سکتا ہے جب اسرائیل حماس جنگ کے باعث خطہ پہلے ہی دہک رہا ہے۔ دوسری جانب ماہرین اور تجزیہ کار اس بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ موجودہ حالات میں ایران کی جوابی کارروائی کس نوعیت کی ہو سکتی ہے۔ ایران اسرائیل کے اندر بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر، ہوائی اڈے اور توانائی کے مراکز سمیت اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تنزانیہ میں اسکول بس کھائی میں گرگئی، 7 طلبہ ہلاک
دارالسلام : تنزانیہ کے شمالی اروشا علاقے میں جمعہ کو ایک اسکول بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم سات طلباء ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔ مقامی پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ کل مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب بس طلباء کو اسکول لے جا رہی تھی کہ کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چار طالب علموں، ایک استاد اور ڈرائیور کو بچا لیا گیا اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے ۔