دمشق حملے کا جواب ایران اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ دے گا

   

نیویارک: امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر گذشتہ ہفتے حملے کے جواب میں اسرائیل پر کوئی بھی ایرانی حملہ ممکنہ طور پر خطے میں تہران کے ایجنٹوں سے کیا جائے گا اور ایران براہ راست حملے میں حصہ نہیں لے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس تخمینوں سے پتا چلتا ہے کہ ایران نے اپنے وفادار مسلح گروپوں پر زور دیا کہ وہ ڈرون و میزائلوں کے ساتھ اسرائیل کے خلاف حملہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ اس ہفتے ہو سکتا ہے ۔ ان میں ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ خطرہ واضح اور قابل اعتبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھوں نے ابھی حملہ کرنے انتظامات کر لیے ہیں۔ وہ صرف وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ایران اور اس کے گروپ کشیدگی میں اضافہ کے خوف سے امریکی افواج پر حملہ کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ کہ تہران کو بڑی کشیدگی کا خدشہ ہے اور وہ واشنگٹن یا اس کے اتحادیوں کو براہِ راست حملہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں دینا چاہتا۔