دنگل گرل زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری کے بعد

   

بگ باس کے 1.2 کروڑ کے آفر کو بھی ٹھکرانے کی خبر
2016 میں ریلیز ہوئی فلم ’’دنگل‘‘ اور عامر خان کے ساتھ ہی فلم ’’سیکریٹ سوپر اسٹار‘‘ جیسی سوپر ہٹ فلم میں کام کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری کو الوداع کہنے کے اعلان کے بعد وہ سرخیوں میں ہے۔ زائرہ نے اپنا یہ فیصلہ اس وقت سنایا جب ان کے لئے شہرت کے دروازے کھل گئے تھے لیکن ایسے وقت جبکہ مستقبل ان کا انتظار کررہا تھا انہوں نے اپنا چونکا دینے والا فیصلہ سناکر پوری فلم انڈسٹری کو حیرت میں ڈال دیا۔ زائرہ کے مطابق وہ فلم انڈسٹری کے لئے توبالکل فٹ ہے اور اس دنیا نے انہیں بیحد، پیار، محبت اور شہرت دی لیکن زائرہ کا احساس تھا کہ وہ آہستہ آہستہ لاشعوری طور پر غلط راستے پر چل رہی ہیں۔ ایسے میں وہ اپنی روح سے مسلسل لڑ رہی تھیں۔ انہوں نے اپنے پانچ سالہ کیریئر میںبالی ووڈ کو کئی بار الوداع کہنے کی کوشش کی زائرہ کی سوچ کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان کے دل میں یہ خیال ضرور رہا ہوگا کہ انہوں نے اپنے آپ کو مسلسل غیر محفوظ ماحول میں روکے رکھا تھا جہاں وہ آسانی سے برائیوں میں ملوث ہوسکتی تھیں۔ بہرحال دلوں پر حملہ آور ہونے والی بیماریاں دو طرح کی ہوتی ہیں ایک تو شکوک و شبہات اور دوسرے خواہشات و لذات، زائرہ نے زندگی کے مقاصد کے حوالے سے گہری بنیادوں پر غور و فکر کیا ہوگا اور پورے اطمینان کے بعد انہیں یہ واضخ ہوگیا ہوگا کہ کامیابی زندگی کے کھوکھلے پیمانوں سے مربوط نہیں ہے بلکہ کامیابی تو انسان کی تخلیق کے مقصد کی تکمیل کا نام ہے۔ یہی سوچ کر زائرہ وسیم اپنے فیصلہ پر پہنچیں ہوں گی اور باقاعدہ فلمی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہوگا۔ ان کے اس اعلان کے بعد بالی ووڈ میں ہنگامہ تو مچا لیکن اس کے بعد یہ خبر بھی آئی کہ وہ بگ باس سیزن 13 میں حصہ لے سکتی ہیں۔ شو کی ریٹنگ کے پیش نظر بتایا جاتا ہے کہ شو کے انتظامیہ نے زائرہ سے رابطہ کیا اور انہیں 1.2 کروڑ روپیوں کا پیشکش بھی کیا لیکن خبر ہے کہ زائرہ نے شو کی اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔