دنیا بھر میں کثیر آمدنی رکھنے والے افراد صرف ایک فیصد

,

   

ہندوستان میں سالانہ آمدنی 55 لاکھ روپئے رکھنے والے سرفہرست متصور
٭٭ بلوم برگ کی جانب سے تیار کردہ ڈاٹا کے مطابق ہندوستان میں سالانہ آمدنی رکھنے والے 77 ہزار ڈالر (55 لاکھ روپئے) صرف ایک فیصد ہیں ۔ جبکہ چین میں اس گروپ میں داخل ہونے والوں کیلئے سالانہ آمدنی 107,000 ڈالر رکھی گئی ہے ۔ برطانیہ میں 248,000 ڈالر کی ضرورت ہوگی ۔متحدہ عرب امارات میں ایک فیصد سرفہرست میں شامل ہونے کیلئے 900,000 ڈالر آمدنی کو لازم قرار دیا گیا ہے یا پھر ہندوستان میں حاصل ہونے والی آمدنی سے 12 گنا زیادہ ہونا چاہئیے ۔ سنگاپور کیلئے سالانہ آمدنی کی حد 722,000 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔