دنیا مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرے تو انڈیا سے ’ٹکراؤ‘

,

   

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ’دی نیویارک ٹائمز‘ کیلئے ادارتی صفحہ کے اپنے مضمون میں انتباہ دیا ہے کہ اگر دنیا مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرتی رہے تو ہندوستان کے ساتھ ’’راست ملٹری تصادم پہلے سے کہیں قریب تر‘‘ ہوجائے گا۔ عمران نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ باہمی مذاکرات کیلئے آرٹیکل 370 کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ پاکستان نے حال ہی میں زمین سے زمین پر وار کرنے والے بالسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا تجربہ کیا ہے۔ اِس ماہ پاکستان آرمی کے ترجمان آصف غفور نے کشمیر کو ’’نیوکلیر معاملے میں مخدوش مقام‘‘ کہا تھا۔اس سے قبل عمران خان کابینہ کے ایک وزیر بیان دے چکے ہیں کہ اکٹوبر؍ نومبر میں ہند۔پاک جنگ ہوسکتی ہے۔