دنیا میں کورونا : ایک کروڑ62 لاکھ متاثر ، 64لاکھ سے زائد اموات

,

   

اقوام متحدہ : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 2 ہزار 385 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 48 ہزار 445 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 56 لاکھ 40 ہزار 145 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 203 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 99 لاکھ 13 ہزار 795 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 398 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 لاکھ 15 ہزار 709 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 21 لاکھ 4 ہزار 619 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 984 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 61 ہزار 692 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 86 ہزار 496 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 96 ہزار 434 تک جا پہنچی ہے۔ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 32 ہزار 96 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار 494 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 192 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 6 ہزار 720 ہو چکی ہے۔ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 6 ہزار 655 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 34 ہزار 200 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 43 ہزار 374 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 85 ہزار 36 ہو گئے۔ پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 30 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں

جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 79 ہزار 884 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 20 ہو گئی جبکہ کورونا کے کْل کیسز 3 لاکھ 43 ہزار 592 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 432 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 19 ہزار 501 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 738 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 681 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 15 ہزار 484 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 839 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 703 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 973 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 830 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو چکی ہے۔