دنیا :کورونا مہلوکین کی تعداد 6.65 لاکھ سے متجاوز

,

   

بیجنگ؍ جنیوا ؍ نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.70 کروڈ کے قریب پہنچ گئی ہے ، جبکہ 6.65 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 16957763 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اب تک 665581 افراد اس وبا سے ہلا ک ہو چکے ہیں۔ عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4424806 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 150683 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2552265 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 90134 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہندوستان میں گذشتہ 26 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 52123 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی تعداد 1583792 ہوگئی ہے ۔ اب تک مجموعی طور پر 1020582 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 34968 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا کے اس وقت ملک میں 528242 ایکٹو کیسز ہیں۔