دنیا کی معمر ترین خاتون کی 117ویں سالگرہ

   

میڈرڈ : نیا کی معمر ترین شخصیت اسپین سے تعلق رکھنے والی ماریا برانیاس موریرا نے گذشتہ روز اپنی 117ویں سالگرہ منائی۔ موریرا نامی یہ خاتون چار مارچ 1907 کو سان فرانسیسکو میں پیدا ہوئیں اور آٹھ برس کی عمر سے اسپین کے شمال مشرقی نیم خود مختار علاقے کیٹالونیا میں رہائش پذیر ہیں جبکہ وہ اس وقت جس نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں وہاں وہ گزشتہ 23 برسوں سے مقیم ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جنوری 2023 میں ماریا برانیاس موریرا کو فرانس کی خاتون لوسائل رینڈن کی 118 برس کی عمر میں موت کے بعد دنیا کا معمر ترین زندہ انسان قرار دیا تھا۔