حیدرآباد28جنوری(یواین آئی)دنیا کے سب سے بڑے گیان دھیان کے مرکز کا افتتاح منگل کو حیدرآباد میں رام چندرمشن اور ہارٹ فُلنیس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے 75سال کی تکمیل کے موقع پر کیاگیا۔اس سنٹر کو لالہ جی کملیش ڈی پٹیل کے نام معنون کیا گیا جو داداجی کے نام سے مشہور ہیں۔یوگا گرو رام دیو کی موجودگی میں اس کا افتتاح عمل میں آیا۔یہ سنٹر 30ایکڑ پر تعمیر کیاگیا ہے جو حیدرآباد کے نواحی علاقہ کنہاگاؤں میں واقع ہے ۔اس میں ایک مرکزی ہال اور دیگر 8ہالس ہیں۔اس میں 1,00,000یوگا کرنے والوں کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔اس طرح یہ سنٹر دنیا کا سب سے بڑا گیان دھیان کا سنٹر بنایاگیاہے ۔ اس کو ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے ذریعہ تیار کروایا گیا ہے ۔اس کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا۔داداجی نے اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کا ایک انوکھا لمحہ ہے کیونکہ انسانوں کے لئے ان کے ادارہ کی خدمات کے 75سال مکمل ہورہے ہیں۔اس گیان دھیان کے مرکز کی ڈیزائننگ کافی احتیاط کے ساتھ کی گئی ہے ۔اس کو گیان دھیان کے ذریعہ اپنی زندگی کو بہتر کرنے کے خواہشمندوں کے لئے جذبہ کے طورپرقائم کیاگیا ہے ۔داداجی نے کہا کہ گیان دھیان کی مشق تمام کے لئے یہاں پر مفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس مرکز کی تیاری رضاکارانہ عطیات کے ذریعہ کی گئی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ داداجی نے اس بات کی خواہش کی ہے کہ تمام تنظیمیں مل کرکام کریں اور دنیا کو بہتر مقام بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ان کا ویثرن تمام کے لئے جذبہ پیداکرتا ہے ۔