دنیش پرچوری ای ڈی ریجنل ایڈیشنل ڈائرکٹر مقرر

   

حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ریجنل ایڈیشنل ڈائرکٹر کی حیثیت سے دنیش پرچوری نے جائزہ حاصل کرلیا ہے۔وہ اب کسینو بزنس کی جاریہ تحقیقات‘ چیکوٹی پروین معاملہ اور ٹالی ووڈ ڈرگس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔ وہ ابھیشک گوئل کی جگہ لین گے جن کا ممبئی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد کا انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ دفتر بھی سرخیوں میں ہے کیونکہ کروڑہا روپئے کی منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات کا سامنا کرنے والے کسینو کنگ چیکوٹی پروین کی تحقیقات ہنوز جاری ہے جبکہ سنسنی خیز ٹالی ووڈ ڈرگس کیس بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ دنیش پرچوری کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے ۔ ان کی نگرانی میں کیسس کی تحقیقات میں تیزی کا امکان ہے۔ب