دوبئی میں 7جولائی سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد کو منطوری

,

   

دوبئی(متحدہ عرب امارات)۔ خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق 7جولائی سے دوبئی میں غیر ملکی سیاحوں کے استقبال کی تیاری کی جارہی ہے‘ مگر ان میں وہی لوگ ہوں گے جو حالیہ دنوں میں کئے گئے اپنے کویڈ19جانچ کا منفی سند دوبئی ائیر پورٹ پر آمد کے وقت پیش کری گے۔

دبئی کے سرکاری میڈیا دفتر نے اتوار کے روز کہاکہ تھا کہ مذکورہ ائیرپورٹس پر 22جون کے روز سے اس کے پھنسے ہوئے شہریوں کو تسلیم کرنا شروع کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ 23جون سے اس کے شہریوں اور یہاں پر رہنے والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت رہے گی۔ اس کے علاوہ بیرونی مقامات جہا ں اس کے شہری او ررہنے والے سفر کرنا چاہتے ہیں اس پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

میڈیا دفتر نے ”یواے ای کے مکینوں کی واپسی“ کے مسلئے پر کہاکہ ”دوبئی سے جاری کردہ ویزا رہنے والوں کو جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریسڈنسی اور غیر ملکی امور(جی ڈی آر ایف اے دوبئی) ور مذکورہ ائیرلائنس سے اجازت کی شرط پر قبل ازوقت بکنگ کے ذریعہ امارات کو واپس لوٹنے کی اجازت دی جائے گی۔

سفر پر جانے سے قبل کویڈ19کی علامتیں نہیں ہے س بات کی تصدیق کے لئے باشندوں پر ”ہلت ڈیکلریشن فارم“ بھرنا لازمی ہوگا۔کویڈ 19کی علامتیں دیکھائی دئے جانے والے مسافرین کو ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے روکنے کا پورا اختیار ائیرلائنس کو حاصل رہے گا۔

دوبئی ائیرپورٹس پر آمد کے موقع پر تمام باشندوں کو پی سی آر ٹسٹ سے گذرنا ہوگا تاکہ کویڈ کے لئے انہیں اسکرین کیاجائے۔ٹرمنل پر آمد اور روانگی سے قبل کویڈڈی ایکس بی اسمارٹ ایک جو ان لائن دستیاب ہے اسپر باشندوں کو اپنی تمام تفصیلات کا اندرج کرنا ہوگا۔

اس میں کہاگیا ہے کہ”جو لو گ دوبئی میں داخل ہوں گے انہیں اپنا کویڈ19کی جانچ کی رپورٹ ملنے تک گھروں میں رہنا پڑیگا۔ اگر جانچ میں انہیں مثبت نکلتا ہے تو 14دنوں تک گھر میں انہیں تنہا رکھا جائے گا۔

اشتراکی مکانوں یا پھر اعلی معیاری ہاوز سہولتوں میں رہنے والے باشندوں کو اگر جانچ میں مثبت پایاجاتا ہے تو انہیں ادارہ جاتی ائسولیشن میں رکھا جائے گا۔دوبئی حکومت کا کہنا ہے کہ”کویڈ19ڈی ایکس بی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور انتہائی اہم معلومات کا اندراج عمل میں لائی۔

اس کے علاوہ روانگی سے قبل ’ہلت ڈیکلریشن فارم“ بھریں‘انہیں یقینی طور پرملک میں اخل ہونے کے احکامات میں ایک مصدقہ ہلت انشورنس رہے گا۔ کسی مسافرکے اندر کویڈ 19کی علامتیں پائی جاتی ہیں تو ائیرلائنس کو پرواز سے اس مسافر کو روکنے کا پورا اختیار حاصل ہے“۔

اس میں مزید کہاگیا ہے کہ ”مسافرین کو روانگی کے روز سے 96گھنٹے قبل تک یعنی کم سے کم چار دنوں کی پی سی آر جانچ رپورٹ درکار ہوگی۔ دوبئی ائیرپورٹس پر آمد کے وقت وہ وائرس سے متاثر نہیں ہے اس کا انہیں ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اگر وہ ثبوت پیش نہیں کرتے ہیں تو انہیں ائیرپورٹ پر پی سی آر جانچ سے گذرنا ہوگا“۔