دوران پرواز کوبرا کی موجودگی، طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

   

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں دوران پرواز ایک چھوٹے جہاز کی سیٹ کے نیچے سے ایک زہریلا کوبرا سانپ برآمد ہونے پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق روڈولف ارسمس کے ہلکے جہاز میں چار مسافر سوار تھے اور دوران پرواز انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں کوئی چیز محسوس کی۔انہوں نے اے پی کو بتایا کہ میں نے نیچے جھانک کر دیکھا تو بڑے سائز کے ایک کوبرا کا سر سیٹ کے نیچے سے پیچھے کی جانب ہٹ رہا تھا۔یہ ایسا تھا جیسے میرا دماغ نہیں جانتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ خود کو پرسکون کرنے کے کچھ دیر بعد میں نے مسافروں کو صورت حال سے آگاہ کیا۔