دورہ سری لنکا ، آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو تحفظات

   

ملبورن ۔آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے دورہ سری لنکا پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز کا موقف ہے کہ سری لنکا کو پٹرول کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، ادویات کی کمی اور افراط زرکا سامنا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے کسی کرکٹر نے دورے سے دستبردار ہونے کا اعلان نہیں کیا۔ سی ای او آسٹریلین کرکٹرز اسوسی ایشن نے کہا کہ کچھ کرکٹرز نے سوالات اٹھائے ہیں۔ آسٹریلیائی کرکٹرز حکام کے فیصلے کو تسلیم کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اب تک دورہ سری لنکا منصوبہ کے مطابق ہے اور دنوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلی جائے گی ۔