دوستوں کے حملہ میں زخمی ہونے والے نوجوان کی موت

   

حیدرآباد : /14 اپریل (سیاست نیوز) عطاپور علاقہ میں دوستوں کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 18 سالہ پربجوت سنگھ جس کا تعلق مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ سے ہے /7 اپریل کو امیر پیٹ گردوارہ میں منعقدہ مذہبی پروگرام میں شرکت کیلئے آیا تھا ۔ اسی دوران /10 اپریل کو عطا پور میں واقع ایک ہوٹل کے قریب اس کا جھگڑا اپنے 4 دوستوں بھگت سنگھ ، راج سنگھ اور دیگر دو سے ہوا تھا اور 4 نوجوانوں کے حملے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔