دوستی یا بزنس کے نام پر دھوکہ

   

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کا عوام کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشنس نے موبائل یوزرس کو فریب اور دھوکہ دہی کے خلاف خبردار کیا ہے ۔ اس کے میسیج میں کہا گیا کہ ’ ایس ایم ایس / ای میل کے ذریعہ موصول ہونے والے نامعلوم ویب سائٹ لنکس پر کلک نہ کریں ۔ اس سے وائرس ڈاؤن لوڈ ہوسکتا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں پرسنل انفارمیشن کا سرقہ ، بینکنگ اسکام وغیرہ ہوسکتا ہے ‘ ۔ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوستی ، جابس ، آسان قرض کے نام پر ایس ایم ایس ، ویب سائٹ لنکس وغیرہ کے بارے میں بہت چوکنا رہیں ۔ یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ تقریبا ہر روز ہونے والے فراڈس کے بارے میں متعلقہ اتھارٹیز کی جانب سے کئی اعلانات اور اعلامیہ جاری کرنے کے باوجود لوگ دھوکہ باز عناصر کے فریب کا شکار ہورہے ہیں ۔۔