دوسری شادی کیلئے افراد خاندان کو جلادیا گیا

   

قاہرہ۔مصری پبلک پراسیکیوشن نے بالائے مصر کے صوبے اسیوط میں دوسری شادی کے لیے اپنی ماں، بیوی اور بیٹیوں کے قتل پر مصری شہری کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کو اسیوط صوبے کی البداری تحصیل میں ملزم کی ماں کے گھر میں آگ لگنے، ماں، ملزم کی بیوی اور تین بیٹیوں کی موت کی رپورٹ کی گئی تھی۔ ایک بیٹی جھلس گئی تھی جسے علاج کے لیے دواخانہ میں داخل کردیا گیا۔زندہ بچ جانے والی بچی نے بیان دیا کہ اس کے والد قاہرہ زرعی فارم سے ڈیوٹی کرکے گھر واپس آئے تھے۔ اگلے روز صبح سویرے ان کی ملاقات دادی اماں، ماں اور بہنوں سے ہوئی تھی۔ سب کے سو جانے پر ابا اپنی والدہ کو اپنے کمرے میں لے گئے دیر تک واپس نہ آنے پر ماں حقیقت حال دریافت کرنے کے لیے کمرے میں گئیں تو دادی اماں کو بستر پر مردہ حالت میں دیکھ کر پریشان ہوگئیں انہوں نے میرے والد یعنی اپنے شوہر پر ماں کے قتل کا الزام لگایا۔ابا نے میری ماں کو زدوکوب کیا پھر وہ گیس سلنڈر لے کر اس کمرے میں آئے جہاں ہم سب لوگ موجود تھے۔ اماں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جس پر وہ بے ہوش ہوکر گر پڑیں۔ اسی دوران ابا نے گھر میں آگ لگا دی ۔