بہاولنگر: پاکستان میں واقع پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کی ہڈی پسلی ایک کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر کے رہائشی نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر اْسے نیم مردہ کردیا۔اہل خانہ جب متاثرہ شخص کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے اْسے ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد ایکسرے اور سٹی اسکین کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تشدد کی وجہ سے پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں ہیں۔علاوہ ازیں متاثرہ شخص کا سر اور چہرہ بھی تشدد سے بری طرح متاثر ہوا۔ ڈاکٹرز نے زخمی کو ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد ہاسپٹل میں ہی داخل کرلیا جبکہ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔