لندن، 23مئی (یو این آئی) دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے مقبوضہ کشمیرکے عنایت علی 105 سال کی طویل عمر پا کر گزشتہ روز برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں انتقال کرگئے ۔عنایت علی کو نماز جنازہ کے بعد ویسٹ برج فورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ان کی تدفین کے موقع پر دی رائل برٹش لیجون نوٹنگھم برانچ نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کو آخری الوداعی سیلوٹ اور دھن پیش کی۔عنایت علی نے 1941تا 1957 برٹش انڈین آرمی اور پاک آرمی میں بطور سولجر خدمات سر انجام دیں، ابتدا میں وہ انجینئرنگ کور میں شامل ہوئے اور پھر 50ویں انڈین پیراشوٹ بریگیڈ میں بھیج دیے گئے ۔