دوسرے قبیلہ کے مرد سے محبت پر قبائلی لڑکی کونیم برہنہ حالت میں گشت کروایا گیا

   

علی راج پور ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع علی راج پور میں ایک دوسرے قبیلہ کے مرد سے محبت کرنے والی 19 سالہ دوسرے قبیلہ کی لڑکی کو خود اس کی برادری کے چند افراد نے بری طرح زد و کوب کرنے کے بعد نیم برہنہ حالت میں گشت کروایا ۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر منگل کو تیزی سے گشت کرنے لگا ۔ تاہم پولیس نے ہنوز کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس لڑ کی کو لاٹھیوں سے مار مار کر گاؤںکی سڑک پر چلنے کیلئے مجبور کیا گیااور وہ کرب و اضطراب سے چلاتی ہوئی رحم و کرم کی بھیک مانگ رہی تھی لیکن راہ گیر اس کی آہ و بکا کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے نکل گئے ۔ جوباٹ پولیس کے سب ڈیویژنل آفیر آر سی بھاکر نے کہا کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔