دھرو جوریل کے صبر آزما 88 رنوں کی بدولت ہندوستان فالو آن سے بچ گیا ۔ جسپریٹ بمراہ نے دو وکٹس بھی حاصل کئے
کرائسٹ چرچ 29 ڈسمبر ( ایجنسیز) ہندوستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن میزبان نیوزی لینڈ نے مستحکم موقف اختیار کرلیا ہے اور ہندوستان کے کسی طرح فالو آن سے بچنے کے بعد میمبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹس کے نقصان پر 133 رنز اسکور کرلئے ہیں اور اسے میچ میں جملہ 243 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کیلئے دوسری اننگز میں کانوائے نے 51 رن بنائے جبکہ راچن رویندرا 46 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کیلئے پہلی اننگز میں دھرو جوریل نے شاندار مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے اور انہوں نے ہندوستان کو یقینی نظرآنے والے فالو آن سے بچالیا ۔ جوریل نے ہندوستان کے آخری تین بلے بازوں کے ساتھ مل کر 50 سے زائد رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو فالو آن سے بچانے میں اہم رول ادا کیا ۔ انہوں نے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے انتہائی صبر آزما اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 246 رنز تک پہونچانے میںا ہم رول ادا کیا ۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 356 رنوں کے جواب میں کل 116رنوں پر چھ وکٹس گنوا دئے تھے ۔ آج جوریل نے جدوجہد کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 246 تک پہونچایا اور وہ آخر میں 88 رنوں پر آوٹ ہوئے ۔ نیوزی لیٔڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹس حاصل کئے تھے ۔ ڈفی کو دو وکٹس حاصل ہوئے تھے ۔ ہندوستان کے فالو آن سے بچنے کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی جوابی اننگز کی شروعات کی اور تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹس کے نقصان پر 133 رنز اسکور کرلئے تھے اور اسی میچ میں جملہ 243 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی تھی ۔ کانوئے نے نیوزی لینڈ کیلئے نصف سنچری اسکور کی اور 51 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ریاچن رویندرا 46 رنوں پر کھیل رہے ہیں جبکہ ڈارل مچل پانچ رن بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہندوستان کیلئے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ فارم میں واپسی کرتے نظر آئے جب انہوں نے نیوزی لینڈ کی جوابی اننگز میں دو وکٹس حاصل کئے ۔ حالانکہ جوریل کی صبر آزما اننگز کے بعد ہندوستان نے فالو آن سے خود کو بچالیا اور دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے تین وکٹس حاصل کرلئے ہیں تاہم میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور وہ ایک بڑا اسکور کرکے آخری اننگز میں ہندوستان کیلئے بڑا چیلنج پیش کرسکتا ہے ۔ اب بھی نیوزی لینڈ کو جو سبقت ملی ہے وہ بھی قابل لحاظ ہی کہی جاسکتی ہے اور اس میں جتنا اضافہ ہوگا ہندوستان کیلئے اتنی ہی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔