دولت اسلامیہ کا عراقی شیعہ ملیشیا پر حملہ، 6 ہلاک

   

بغداد ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیعہ ملیشیاء آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ایک بس پر حملہ کیا جو شمالی عراق میں گروپ کی فورس کو لے جارہی تھی۔ حملہ میں چھ ملیشیا ہلاک اور 31 جنگجو زخمی ہوئے۔ دریں اثناء حکومت کی پاپولر موبلائزیشن فورسیس کے ایک عہدیدار نے ایسوسی ایٹیڈ پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چہارشنبہ کی شب کو مخمور کے قریب ایک مقام پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا جو موصل شہر کے جنوب میں واقع ہے۔ بس موصل سے کرکک سٹی جارہی تھی جو تیل کی دولت سے مالامال ہے۔