دولہن کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد جوڑے نے پی پی ای کٹس میں شادی کے رسومات انجام دئے۔ ویڈیو

,

   

برا۔ شاہ آباد کے براکویڈ 19مرکز میں ایک جوڑے کی اتوار کے روز شادی کی رسم انجام پائی ہے‘ جوڑے نے پی پی ای کٹس میں شادی کے رسومات پورے کئے کیونکہ شادی کے دن ہی دولہن کی کویڈ19کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔

حکومت کے کویڈ پروٹوکالس پر عمل کرتے ہوئے شادی کے رسومات پورے کئے گئے ہیں۔ ویڈیو میں صاف طور پردیکھاجاسکتا ہے کہ پی پی ای کٹس زیب تن کئے جوڑے نے شادی کے تمام رسومات انجام دے رہا ہے

YouTube video

مذکورہ دولہا پی پی ای کٹس پر روایتی شملہ باندھے ہوئے اور ہاتھوں میں گلوز پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تو دولہن فیس شیلڈ او رہاتھوں میں گلوز پہنے ہوئی دیکھا جاسکتی ہے۔

شادیوں کے اس موسم میں یہ نیا طریقہ سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ گشت کررہاہے