لڑکیاں چھتیس گڑھ سے بر آمد ۔ ڈی سی پی سکندرآباد زون کا بیان
حیدرآباد : /26 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ دومل گوڑہ فرید بستی سے اچانک لاپتہ ہونے والی 3 کم عمر لڑکیوں کا حیدرآباد پولیس نے کامیاب طور پر پتہ لگالیا اور انہیں چھتیس گڑھ سے برآمد کرلیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سکندرآباد زون رکشیتا مور تی نے بتایا کہ /19 جولائی کو رام دلاری نامی خاتون ساکن فرید بستی دومل گوڑہ سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں اس نے بتایا کہ اس کے دو کم عمر لڑکیاں 17 سالہ صحیفہ کماری عرف شلپا ، 16 سالہ اسنیہا کماری اور ایک بہن کی لڑکی 15 سالہ لتا اچانک لاپتہ ہوگئی ۔ پولیس دومل گوڑہ نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور ان کی بازیابی کیلئے چار خصوصی ٹیمیں ٹاسک فورس کی مدد سے تشکیل دی گئی ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے ناگپور جانے والی دھنپور ایکسپریس میں سوار ہونے کا پتہ لگایا ۔ اسی طرح سی سی ٹی وی کیمروں کے مزید تجزیہ سے معلوم ہوا کہ لاپتہ لڑکیاں چھتیس گڑھ پہنچ کر ملازمت حاصل کرنا چاہتی تھی ۔ دومل گوڑہ پولیس اور ٹاسک فورس کی ٹیم نے انہیں چھتیس گڑھ کنکر پولیس اسٹیشن حدود سے برآمد کرلیا اور شہر منتقل کرنے پر پولیس کو یہ بتایا کہ اکثر ان کے ماں باپ کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر مکان چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور وہ ملازمت کرنا چاہتی تھیں ۔ ب y/