دونوں تلگو ریاستوں میں گرمی سے راحت نہیں

   

حیدرآباد7مئی(یواین آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔دونوں ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 دن کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا اور امکان ہے اس دوران درجہ حرارت 41 تا 45 ڈگری سلسیس کے درمیان رہے گا ۔ بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا بھی امکان ہے ۔