دونوں شہروں کے دکانات اور ہوٹلس کیلئے اوقات مقرر

   

کمشنر حیدرآباد سٹی پولیس سندیپ شنڈالیہ کے احکامات
حیدرآباد۔/19 نومبر، ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سندیپ شنڈالیہ نے آج دونوں شہروں کی دکانات اور ہوٹلس کیلئے اوقات مقررکئے ہیں جس کے مطابق دکانات اور تجارتی اداروں کیلئے ہفتہ کے تمام دن سوائے جمعہ اور ہفتہ صبح 9 تا رات 11 بجے۔ ہوٹلس اینڈ ریسٹورنٹس صبح 5 بجے تا رات 12 بجے جبکہ بار اینڈ ریسٹورنٹس صبح 10 تا رات 12 بجے اور پبس صبح 10 تا رات 12 بجے۔ اسی طرح یوم جمعہ اور ہفتہ کے اوقات دکانات اور تجارتی اداروں کیلئے صبح 9 تا رات 11 بجے۔ ہوٹلس اینڈ ریسٹورنٹ صبح 5 تا رات12 بجے۔ بار اینڈ ریسٹورنٹس اور پبس صبح 10 تا رات دیر گئے ایک بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت رہے گی۔ پولیس کمشنر نے حیدرآباد سٹی پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ مقررہ وقت پر دکانات کو بند کروایا جائے۔