ایک حالیہ انٹرویو میں اروشی راؤتیلا نے کھل کر سلسلہ وار اپنی ذاتی زندگی کے متعلق انکشاف کیاکہ انہیں بے شمار شادی کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں
ممبئی۔مس دیوا یونیورس اوروشی راؤتیلا بالی ووٹ کی بہت حسین اور کم گو اداکارہ ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریر کی شروعات2013میں امریتا راؤاور سنی دیول کے ساتھ سنگھ صاحب دی گریڈ سے کی تھی اور اس کے بعد سے انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے بہت ساری فلموں جیسے ”بھاگ جانی‘ صنم رے‘ ہیٹ اسٹوری4‘ پاگل پنتی اور کئی ایک فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں اروشی راؤتیلا نے کھل کر سلسلہ وار اپنی ذاتی زندگی کے متعلق انکشاف کیاکہ انہیں بے شمار شادی کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے ایک ”عجیب پیشکش“ کے متلق بھی بات کی جو دوبئی میں ایک انٹرنیشنل گلوکار سے ملاقات کے دوران سامنے ائی تھی۔
انہوں نے کہاکہ ”مجھے بہت ساری پیشکشیں ائیں۔ مگر ایک کسی ایک پاس سے ائی تھی‘ جو بہت بڑی ثقافتی تفریق کی موجب تھے‘ کسی کو اپنے خاندان کے متعلق سونچنا ہوگا‘ خاص طور سے خواتین کواپنی زندگی کے بارے میں سونچنا ہوگا‘ کیونکہ یہ آسان نہیں ہے“۔
جب پوچھا گیاکہ کیاوہ مصری گلوکار تھے جس سے دوبئی میں ان کی ملاقات ہوئی ہے۔ اروشی نے کہاکہ ”ہاں مگر اس فردکی پہلے سے دور بیویاں او رچار بچے ہیں۔ میں ایسا فیصلہ لینا نہیں چاہتی‘ جہاں مجھے جانا ہے اور آخر تک رہنا ہے یا اس کو یہاں پررہنا ہے“۔
وہیں اروشی نے مصری گلوکار کانام نہیں لیا‘ مداح قیاس لگارہے ہیں وہ محمد رمدان ہی تھے۔ اروشی راؤتیلا نے مصری گلوکار محمد رمدان کے ساتھ 2021
میں میوزیک ویڈیو ورسیس بے بی کے لئے اپنے عالمی کیریر کی شروعات کی تھی۔
درایں اثناء پیشہ وارانہ محاذ پر اروشی راؤتیلا ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں دیکھائی دیں گے۔ ان کے پاس فلم بلیک روز‘ جو شیکسپئر کی مرچنٹ وینیائس پرمشتمل ہے بھی موجود ہے اس کے علاوہ تامل فلم تھریتو پیالی2کے ہندی ریمکیں میں بھی وہ دیکھائی دیں گی۔