دو سال بعد 27 مارچ سے پھر شروع ہوں گی بھارت سے آنے جانے والی سبھی بین الاقوامی پروازیں، حکومت نے دی منظوری

,

   

ہندوستان میں طے شدہ بین الاقوامی مسافر پروازیں دو سال بعد 27 مارچ سے ایک بار پھر شروع ہوں گی۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ حکومت ہند نے 27 مارچ سے ہندوستان کیلئے اور یہاں سے طے شدہ کمرشیل بین الاقوامی مسافر خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی وزارت نے کہا کہ بین الاقوامی آپریشنز بین الاقوامی سفر کے لیے وزارت صحت کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے پابند ہوں گے۔ اس سے قبل 19 جنوری اور پھر 28 فروری کو ملک میں طے شدہ بین الاقوامی مسافر پروازوں کی معطلی کو “اگلے احکامات تک” بڑھا دیا گیا تھا۔