دو طالبات کے اغوا کی کوشش کے بعد جے این یو کا بڑا فیصلہ، رات 10 بجے کے بعد باہری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

   

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد ہی، یونیورسٹی کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بدھ سے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کیمپس میں باہر کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ایک نوٹس میں، یونیورسٹی نے کہا، “مجاز اتھارٹی نے حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جن میں باہر کے لوگ جے این یو کیمپس میں داخل ہوئے ہیں اور رات کے وقت امن و امان کے مسائل پیدا کیے ہیں۔” اس کے پیش نظر رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک باہر کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔