دو عادی رہزن گرفتار ،اسپیشل کرائم ٹیم کی کارروائی

   

حیدرآباد : /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اسپیشل کرائم ٹیم نے دو عادی رہزنوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد عبدالمظہر ساکن بی بی کا چشمہ فلک نما اور 16 سالہ کم عمر طالبعلم ساکن جلال کوچہ حسینی علم نے موٹر سائیکل سواروں کی آنکھوں میں مرچ پاؤنڈر چھڑک کر ان کے نقد رقومات لوٹنے کی کوشش میں ملوث ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ /7 ڈسمبر کو چارمینار علاقہ میں مذکورہ رہزنوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر اس کے قبضہ سے نقد رقم لوٹ لیا ۔ اسی طرح وہ سابق میں بھی رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔