حیدرآباد 18 اگست : ( سیاست نیوز ) : سیول سپلائی محکمہ نے آج ملک پیٹ میں دو غیر مجاز گوداموں کا پردہ فاش کیا اور ایک گودام سے 50 کنٹل پی ڈی ایس چاول کو ضبط کرلیا جو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا تھا ۔ محکمہ سیول سپلائی و انفورسمنٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں چھاونی کے علاقہ میں ان گوداموں کا پتہ لگاکر دھاوا کیا ۔ ایک گودام کے سنٹرل لاکنگ سسٹم کے سبب اس گودام کو نہیں کھولا گیا ۔ سیول سپلائی کے اے ایس او ملک پیٹ سرکل نرسنگ راج نے بتایا کہ اس گودام کو کھولا جائے گا امکان ہے کہ اس گودام میں ایک سو سے زائد کنٹل چاول ہوسکتا ہے ۔ پی ڈی ایس چاول کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد راشن ڈیلرس و استفادہ کنندگان سے اس چاول کی خریداری کرکے پڑوسی ریاستوں میں ان چاول کو فروخت کررہے ہیں ۔ سیول سپلائی عہدیداروں کے مطابق پی ڈی ایس چاول کا ذخیرہ کرنے والے افراد کی نشاندہی جاری ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔۔ ع k/b