دو معمر خواتین کا اغوا

   

حیدرآباد : /23 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ امیرپیٹ ایس آر نگر سے دو معمر خواتین کا بعض افراد نے اغواء کرلیا تھا لیکن پولیس نے انہیں اغواء کنندوں کے چنگل سے بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دھرم کرن روڈ کے ساکن دو بہنیں محمد النساء بیگم اور ان کی بہن عصمت النساء بیگم کو بعض نامعلوم افراد نے آج صبح ان کے مکان سے اغواء کرلیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مغویہ خواتین کو ہاتھ پیر باندھ کر امین پور ولیج منتقل کرنے کے بعد انہیں ایک مکان میں محروس کردیا گیا تھا ۔ خواتین کی چیخ و پکار سن کر امین پور کی مقامی عوام نے وہاں پہنچ کر پولیس کو طلب کرلیا اور اغواء کنندوں کے چنگل سے بچالیا گیا۔پولیس ایس آر نگر اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ ب