دو ہندوستانی باشندوں کی پاکستان میں گرفتاری

,

   

غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا الزام ۔ احاطہ عدلت کا ویڈیو کلپ جاری کیاگیا
ایس ایم بلال
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر ۔ پاکستان کی بھولپور پولیس نے دو ہندوستانی باشندوں کو غیر قانونی سرحد پار کرنے پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے باشندہ پرشانت ویندم ولد بابو ویندم اپنے ساتھی وری لال ولد سوبی لال کے ساتھ جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے ، 14 نومبر کو پاکستان کے تحصیل یازمان ضلع بھولپور پنجاب میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کی ۔ سیاست نیوز کو محصلہ بھولپور پولیس کے ایف آئی آرکے مطابق وہاں کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی اکبر نے ایف آئی آر میں بتایا کہ دو بیرونی باشندوں کو مخبروں کی مدد سے ریگستان سے گر فتار کیا گیا ۔ بتایا گیاکہ پرشانت ویندم اور اس کا ساتھی وری لال ریتی کے ٹیلوں میں چھپے تھے اور انہیں گشت پارٹی نے گرفتار کرلیا ۔ دریافت کرنے پر دو بیرونی باشندے اپنے شناختی کارڈ و پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات پولیس کے سامنے پیش نہ کرسکے اور اپنا تعلق ہندوستان ہونے کا دعویٰ کیا۔ بھولپور پولیس نے ہندوستانی باشندوں کو پاکستان کے The Pakistan (Control of Entry Act 1952 3-4) کے دفعات کے تحت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا بعد ازاں جیل منتقل کردیا گیا ۔ بھولپور پولیس نے پرشانت ویندم کو احاطہ عدالت کے ویڈیو کلپ بھی سوشیل میڈیا پر وائرل کیا جس میں پرشانت نے اپنی مادری زبان تلگو میں پاکستان میں داخل ہونے اور اس کی گرفتاری کئے جانے کی تصدیق کی ۔ ا تنا ہی نہیں پرشانت نے اپنے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس کی رہائی کیلئے موثر اقدامات کریں۔