حیدرآباد25 / ستمبر (یو این آئی) شہر کے دُرگم چیرو کیبل بریج میں فارمولہ ای کاروں کی نمائش کا آغاز کیاگیا۔شہر میں آئندہ سال فارمولہ ای پری دوڑ ہونے والی ہے ۔یہ کاریں انتہائی تیز رفتار ہیں۔ شہر کو یہ اعزازحاصل ہے کہ سال 2023میں فارمولہ ای پری کیلئے اس کا انتخاب ہوا ہے ۔ عوام کی بڑی تعد اد نے کاروں کا مشاہدہ کیا۔اسی دوران محکمہ بلدی نظم ونسق کے سکریٹری اروند کمار نے ان کاروں کی نمائش کی تصاویر کو اپنے ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے حیدرآباد سائیکلنگ ریولیوشن سے یگانگت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ سائیکلنگ میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔