دِیے جلانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا:راہول

,

   

نئی دہلی ۔ /4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کیلئے مزید تجربے نہیں کئے جانے چاہئیے ۔ اتوار کو رات 9 بجے 9 منٹ کیلئے شمعیں روشن کرنے کیلئے وزیراعظم کی اپیل پر انہوں نے اپنا ردعمل کا اظہار کیا ۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کی جانب سے تالیاں بجانے اور دیے جلانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ کانگریس ترجمان سپریا نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ مزید مالی وسائل کی فراہمی کے ذریعہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ریاستوں کو بااختیار بنائیں ۔ مہلک وباء کے خلاف لڑائی کیلئے حکمت عملی کی تیاری میں ریاستوں کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا ۔ ایک ویڈیو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس وائرس کیخلاف لڑائی میں ریاستوں کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے ۔ مرکزی حکومت کو چاہئیے کہ وہ ریاستوں ایک لاکھ کروڑ روپئے کا پیاکیج فراہم کرے ۔