دکان میں تاجر کی خودکشی

   

حیدرآباد: لنگرحوض کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی دکان میں خودکشی کرلی۔ انسپکٹر لنگرحوض کے سرینواس نے بتایا کہ 38 سالہ معظم حسین جو دھان کوٹہ قلعہ گولکنڈہ علاقہ کا ساکن کی لنگرحوض میں واقع اپنی الیکٹریکل دوکان میں خودکشی کرلی۔ معظم حسین کے قبضہ سے پولیس نے خودکشی نوٹ حاصل کرلیا جس میں ا نہوں نے اپنی موت کا خود کو ذمہ دار ٹھہرایا اور بیوی بچوں سے معافی مانگی۔ معظم حسین خود سے ناراض تھا اور بیوی بچوں کو کچھ چیز نہ کرنے کی فکر سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ پولیس لنگرحوض نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔